بلوچستان کے علاقے چمالنگ کوئلہ کان میں المناک حادثہ

رپورٹ ۔۔۔اللہ نور ناصر

ضلع دکی کے علاقے چمالنگ میں کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھر جانے سے دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 4کانکن جھلس کر جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک زخمی ہوگیا،ایس ایچ او چمالنگ غلام علی

واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے لاشیں اور زخمی کو کان سے نکال کر اسپتال منتقل کردیا ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونیوالے کانکنوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

جاں بحق کانکنوں میں دو بھائی حبیب الرحمان ,محمد صادق ولد غلام سرور,جاوید ولد حبیب الرحمان اور خالد ولد نجیب شامل ہیں.

ایک کانکن رحمت اللہ ولد زیارت اللہ قوم وردگ ساکن افغانستان شدید زخمی ہوگیا ۔کانکنوں کی لاشیں ضروری کاروائی کے بعد انکے آبائی علاقے افغانستان روانہ کردی گئی

واضح رہے کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران دکی کے کوئلہ کانوں میں تین مختلف واقعات میں پانچ کوئلہ کانکن جاں بحق جبکہ گیارہ کانکن بے ہوش اور زخمی ہوئے ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.