بلوچستان ،چاغی میں پاک ایران ریلوے سیکشن کی مرمت کا کام شروع

0

چاغی ۔۔۔رپورٹ فارو ق بلوچ

ضلع چاغی میں ریلوے لائن کی مرمت کاکام شروع کردیا گیا جس کے تحت لائن کو بحال کیا جائیگا

ریلوے حکام نے دالبندین اور گرد و نواح میں ریت میں دبی ہوئی لائن کو نکالنے کیلئے کام شروع کردیا اور کئی کلومیٹر تک ٹریک کے نیچے سلیپرز ڈالنے کاکام جاری ہے تاکہ ٹریک کو ٹرین چلانے کے قابل کیا جاسکے

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,658

پی ڈبلیو آئی ریلوے برکت بگٹی کے مطابق 2002 کو اکھاڑی گئی عالم ریگ سائیڈنگ بحال کردی گئی

پاک ایران ریلوے سیکشن کی مرمت کا مقصد مال بردار ٹرینوں کی آمدورفت میں رکاوٹیں دور کرنا ہے

ریلوے ٹریک پر ٹرینوں کی آمد ورفت کم ہونے کی وجہ سے ٹریک مٹی میں دب گئی تھی جس کو بحال کیا جارہا ہے

کوئٹہ سے نوشکی تک ریلوے ٹریک کی مرمت کی جارہی ہے جس پر مستقبل میں ایران جانے اور آنے کیلئے مال بردار ٹرینوں کی آمد ورفت ہوگی

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.