بلوچستان کے کھلاڑیوں میں صلاحیتوں کی کمی نہیں ، نورمحمددمڑ

0

نیوز ڈیسک
بلوچستان کے کھلا ڑیوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ان کے ٹیلنٹ کو ابھارنے کی ضرورت ہے ،بہتر مستقبل کے لیے نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع دینا ہوں گے

بہتر مستقبل کے لیے نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع دینا ہوں گے

کوئٹہ میں گراونڈز کی کمی ہے ،گراونڈز کی کمی کو پورا کرنے کے لیے صوبائی حکومت بھرپور کردار ادا کرے گی اور نوجوانوں کی کھیلوں کے حوالے سے مشکلا ت کو دور کریں گے

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,862

نوجوان تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سر گرمیوں اور کھیلوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ملک اور قوم کا نام روشن کریں ہم نوجوانوں کی ہرفور م پر حوصلہ افزائی کریں گے، صوبائی وزیر پی ایچ ای واسا حاجی نور محمد خان دمڑ

ڈسٹرکٹ لیگ فٹبال چمپئین شپ اے ڈویژن کا فائنل میچ ینگ شابوکلب کوئٹہ اورینگ عالمو محمد ن کلب کوئٹہ کے درمیان کھیلا گیا جو کہ سنسنی خیز مقابلے کے بعد ینگ شابو کلب نے ایک گول سے جیت لیاِ
فائنل میچ کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر پی ایچ ای ،واسا حاجی نورمحمد خان دمڑتھے

صوبائی وزیر نے کھیلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ،ٹورنامنٹ کمیٹی کے لیے 80ہزار روپے اور ونر اور رنر ٹیم کے لیے 20ہزار روپے دینے کا اعلان کیا

بلوچستان فٹبال ایسوسی ایشن کے چیئرمین حاجی سعیدلانگو،ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن کے چیئرمین اصغر کاسی ،میچ آفیشلز اور بڑی تعداد میں تماشائی موجود تھے

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.