بلوچستان ،بے گھر افراد کیلئے شیلٹر ہوم کا قیام

0

نیوز ڈیسک
ا حساس اور رحم کے بغیر کوئی معاشرہ مہذب نہیں ہوسکتا ، مشکل وقت میں ہی انسان کو انسانیت کی ضرورت ہوتی ہے فٹ پاتھ اور سڑکوں پر سونے والے غریب اور نادار لوگ بھی معاشرے کا حصہ ہیں جن کو درپیش مسائل کا حل بھی دیگر مسائل کی طرح اشد ضروری ہے

بلوچستان کی آبادی میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے صوبے کے دوردراز علاقوں سے لوگ روزگار کی تلاش کے لیے کوئٹہ شہر کا رخ کرتے ہیں

بیشتر اوقات یہاں آکر انہیں رات گزارنے کے لئے جگہ نہیں ملتی دارالپناہ کے قیام سے ایسے افراد کی مشکلات میں یقینی طور پر کمی آئے گی

بلوچستان کے وزیراطلاعات و ہائر ایجوکیشن ظہوراحمد بلیدی اسپنی روڈ میں قائم کردہ دارالپناہ کا دورہ

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,730

بدقسمتی سے ماضی میں بے گھر اور سڑکوں پر سونے والوں کے بارے میں سنجیدگی سے نہیں سوچا گیا باتیں تو بہت کی گئیں لیکن عملی طور پر ان کے لیے کچھ نہیں کیا گیا

اس کے برعکس موجودہ صوبائی حکومت معاشرے کے ہر فرد کو درپیش مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ ہے اور اس حوالے سے متعدد اقدامات کیے جارہے ہیں

پناہ گاہوں کے قیام کا مقصد ایسے نادار و غریب لوگوں کو رات گزارنے کے لیے جگہ فراہم کرنا ہے جو شہر کی مختلف سڑکوں مقامات پر سو کررات گزارتے ہیں

پناہ گاہوں کا قیام ان کے دل کے بہت قریب ہے جس سے انہیں دلی خوشی ملی ہے

صوبائی حکومت بہت جلد زرغون روڈ اور سریاب روڈ پر بھی اس نوعیت کی پناہ گاہوں کا قیام اور وہاں ضروری سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات کرے گی تاکہ غریب اور بے گھر لوگوں کو شب بسری کے لئے پرسکون ماحول میسر آسکے،صوبائی وزیر کی بات چیت

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.