بلوچستان کے حقوق پر کبھی سودا بازی نہیں کرینگے ، سرداریارمحمد رند

سبی : بلوچستان اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈررند قبائل کے سربراہ چیف آف رند سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ بولان سبی نصیر آبادسمیت بلوچستان کی ترقی خوشحالی اور عوامی مسائل کو حل کرنے کے لئے ہر فورم پر جدوجہد کررہا ہوں بلوچستان بھر میں کیڈٹ گرلز و بوائز کالجز کا جال بچھانے کے لئے ہر فورم پر آواز بلند کرتے ہوئے بلوچستان بھر کے نوجوانوں کو جدید چیلنجز سے نمٹنے کے لئے تعلیم کا راستہ اپنانا ہوگا بولان سبی نصیر آباد سمیت حلقہ انتخاب ترقی خوشحالی کی جانب رواں دواں ہے بولان میں عوام کی خوشحالی کے لئے جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے عوام کو ریلیف ملے گا بلوچستان کے حقوق پر کبھی سودا بازی نہیں کرینگے اقتدار ہمارے لیئے کوئی معنی نہیں رکھتی عوامی حق نمائندگی ادا کررہے ہیں اجتماعی کاموں سے علاقے کو خوشحال بنا رہے ہیں ہمارا جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے

ان خیالات کااظہار انہوں نے سادات قبائل کی معزز شخصیت سید فریداحمد شاہ دوپاسی کی جانب سے اپنے اعزاز میں دوپاسی ہاؤس ڈھاڈر میں دیئے گئے عشائیہ میں علاقائی عمائدین،معتبرین سے بات چیت میں کیا اسموقع پرسید خورشیداحمدشاہ دوپاسی،سیدلال جان شاہ دوپاسی،سیدحسین شاہ،سید بشیرشاہ،میرشادی خان بنگلزئی،وڈیرہ علی احمدرند،ڈی ایچ اوڈاکٹرلیاقت علی رند،وڈیرہ محمدشریف کھوسہ،میرجیسل چوٹائی،حاجی محمد یوسف رندمیر حبیب الرحمن رند، ملک عارف علی، اسسٹنٹ دائریکٹر لوکل گورنمنت ملک آزاد خان خجک سمیت دیگر شریک تھے۔

بلوچستان اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈررند قبائل کے سربراہ چیف آف رند سردار یار محمد رند نے کہا کہ ہماری سیاست عوام کیلئے ہے عوام کے درمیان رہ کررہے ہمیں ضلع کچھی کے مفادات عزیزہیں یہاں اجتماعی کاموں کی وجہ سے عوام کی تقدیر بدل دینگے اور انشاء اللہ اگلی انتخابات میں عوام پرفیصلہ چھوڑکر ایک مرتبہ پھر عوامی قوت سے شکست خوردہ عناصر کو شکست دیکر بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,896

انہوں نے کہاکے عوام کے حقوق پرکبھی سودا بازی نہیں کیاہم عوامی نمائندے ہیں ہماری سیاست عوام کیلئے ہے ماضی میں علاقے میں یکساں بنیادوں پرترقیاتی کام نہ ہونے کی وجہ سے علاقے میں پسماندگی نے ڈھیرے ڈال دیئے تھے اب اجتماعی کاموں کی وجہ عوام کیلئے خوشحالی کے دروازے کھول رہے ہیں کچھی کے عوام خود کو تنہا نہ سمجھے انکے حقوق کیلئے ہمیشہ اسمبلی فلور پر آواز بلند کی ہے انہوں نے مزید کہا کے علاقے میں ایک سازش کے تحت امن امان کو بگاڑنے کی ناکام کوشش کی گئی جس میں مزموم مقاصد کی تکمیل کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑی اور انکاچہرہ بھی عوام پر عیاں ہوچکاانکی ناکامی اب نوشتہ دیواربن چکی ہے عوام کو سبز باغ دکھا کر ووٹ لینے کا وقت گزر چکا عملی اقدامات سے عوام کے دلوں پر گھربنا رہے ہیں عوامی دہلیز پر سہولتوں کی فراہمی کیلئے اقدامات اٹھارہے ہیں یہی وجہ ہے کہ لوگ آئے روز ہمارے قافلے میں شریک ہوکر ضلع کوحقیقی ترقی کے سفر پر گامزن کررہے ہیں جنکاخواب بہت جلد انشاء اللہ شرمندہ تعبیر ہوگا بلوچستان اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈررند قبائل کے سربراہ چیف آف رند سردار یار محمد رند نے کہا کہ بولان سبی نصیر آباد کی ترقی خوشحالی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.