پاکستان میں موسم خشک ،مکران ڈویژن میں بارش کاامکان

0

ویب ڈیسک

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی ہے تاہم مکران ڈویڑن میں بعض مقامات پر بارش امکان ہے۔جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں بعض مقامات پر رات/صبح کے اوقات دھند پڑنے کا امکان ہے۔اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا۔تاہم جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں بعض مقامات پر رات/صبح کے اوقات دھند پڑنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,759

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران:ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا تاہم کشمیر اورگلگت بلتستان میں ایک دو مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔کشمیر:راولاکوٹ 03،گلگت بلتستان :بونجی میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

آج ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارتک کے مطابق سکردو،گوپس منفی میں09، بگروٹ منفی 08،کالام،استور منفی 07، مالام جبہ، پارہ چنار منفی 05، قلات منفی 04، ہنزہ، راوالاکوٹ، مری منفی 03،کوئٹہ، میرکھانی اور دروش میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.