رپورٹ ۔۔محمد غضنفر
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کوئٹہ میں سول اسپتال کے نئے او پی ڈی کا افتتاح کردیا
افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے وزیراعلیٰ بلوچستان نے خطاب کرتے ہوئے کہا یہاں افسران کو اختیارات حاصل نہیں ہوتے ہم اختیارات کو ہر سطح تک منتقل کرنا چاہتے ہیں بلوچستان کے لئے کینسر ہسپتال کا وعدہ وزیراعظم نے کیا ہے کینسر ہسپتال کے قیام کے لئے وفاق سے رابطے میں ہیں ۔ بلوچستان میں ایک منرلز پالیسی لارہے ہیں۔ گوادر ہم سے ہی آباد ہے اور آگے بھی آباد رہے گا
ہمارا مقصد تھا کہ منصوبہ کو وقت پر مکمل کیاجائے کوئٹہ صوبے کا سب سے بڑا شہر ہے جہاں صوبے بھر سے لوگ علاج کیلئے آتے ہیں ہمارا مقصد نظام میں اصلاحات لانا ہے صرف منصوبے بنانا نہیں حکومت نے سب سے زیادہ صحت کے شعبے کیلئے فنڈز جاری کئے
بلوچستان میں 12 سے 14 جگہ ایمرجنسی سینیٹرز بنائے جائیں گے، سینیٹرز کے قیام سے حادثات میں زخمی ہونے والے افراد کو بہتر امداد مل سکے گی غیر معیاری لیبارٹریز، میڈیکل اسٹورز کو بند کررہے ہیں، ہماریت رجیح صحت کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانا ہے بہت سے علاقوں میں صحت کی سہولیات نہیں ہیں
مختلف اضلاع میں ٹراما سینیٹرز کے قیام کیلئے کام کررہے ہیں، ڈاکٹر ابراہیم خلیل کی بحفاظت واپسی خوش آئند ہے، ڈاکٹرز سمیت تمام افراد کو تحفظ فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے، ہم عارضی حل کے بجائے بہتر سسٹم لانا چاہتے ہیں، بلوچستان کا کوئی بھی اسسٹنٹ کمشنر اپنی مرضی سے ایک روپیہ خرچ نہیں کرسکتا، ضلعی سطح پر اختیارات منتقل کرنے کیلئے ڈسٹرکٹ اوکشن کمیٹی بنا رہے ہیں