ناکامیوں کاسلسلہ جاری ،جنوبی افریقہ نے پاکستان کوٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی شکست دیدی

اسپورٹس ڈیسک

جنوبی افریقہ نے ٹیسٹ سیریز اور ون ڈے میچ سیریز کے بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کوبھی شکست دیدی

کیپ ٹاؤن کے علاقے نیو لینڈز میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم نے پانچ وکٹیں گراکر 192کو مجموعی ہدف دیا کپتان فاف ڈویلسی نے78 اور ریزا ہنڈرکس نے 74رنزبنائے پاکستان کے عثمان شنواری نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا

روایتی طور پر پاکستان نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی پہلا اوور کپتان شعیب ملک نے کیا

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کو پہلا نقصان فخر زمان کی وکٹ کی صورت میں اٹھانا پڑا، تاہم بابر اعظم اور حسین طلعت نے ٹیم کو 81 رنز کی پارٹنر شپ فراہم کی۔حسین طلعت 40 رنز بنا کر 85 کے مجموعی جبکہ بابر اعظم 38 رنز بنا کر 93 رنز پر آوٴٹ ہوگئے تو ایسے میں کپتان شعیب ملک نے وکٹ کی ایک جانب ڈٹ کر جنوبی افریقی بلے بازوں کا ڈٹ کا مقابلہ کیا۔

دوسری جانب وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں، تاہم شعیب ملک شاندار انداز میں ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ کو آخر اوور تک لے گئے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے کرس مورس، بیورن ہینڈرکس اور تبریز شمسی نے 2،2 جبکہ اینڈائل فیلکوائیو نے ایک وکٹ حاصل کی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.