جی ڈی اے اور این ای ڈی یونیورسٹی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ویب ڈیسک

گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی (GDA) اور این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کراچی کے درمیان مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے گئے ہیں، جس کا مقصد گوادر کی پائیدار ترقی اور جدید طرز پر تعمیر و ترقی کو فروغ دینا ہے۔

اس معاہدے پر دستخط جی ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل شفقت انور شاہوانی کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد کے این ای ڈی یونیورسٹی کے دورے کے دوران کیے گئے۔

معاہدے کے اہم نکات:

معاہدے کے تحت این ای ڈی یونیورسٹی، جی ڈی اے کو درج ذیل امور میں تکنیکی معاونت فراہم کرے گی:

استعداد کار میں اضافے کی تربیت

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

کمیونٹی مشاورت

بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کے انجینئرنگ جائزے

تاریخی ورثے کی عمارتوں کے مؤثر استعمال کے لیے تکنیکی رہنمائی

شہر کی پرانی آبادی، خصوصاً شاہی بازار اور ماڈل ویلج منصوبے کی بحالی

تقریب میں این ای ڈی یونیورسٹی کے ڈین ڈاکٹر نعمان، رجسٹرار سید غضنفر حسین اور دیگر فیکلٹی ممبران شریک ہوئے۔

یہ تاریخی معاہدہ جی ڈی اے کے گوادر کو جدید بنیادوں پر استوار کرنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے اور اکیڈمیا اور ترقیاتی اداروں کے باہمی تعاون کو فروغ دینے کی ایک عملی مثال ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.