ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی کی علی مدد جتک کو صوبائی وزیر داخلہ کی تعیناتی پر مبارکباد

 کوئٹہ — ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی محترمہ غزالہ گولا نے رکن صوبائی اسمبلی علی مدد جتک کو صوبائی وزیر، محکمہ داخلہ کے عہدے کا حلف اٹھانے پر دلی مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے کہا کہ علی مدد جتک ایک متحرک، سنجیدہ اور عوامی مسائل سے بخوبی آگاہ رہنما ہیں اور انہیں یقین ہے کہ وہ بطور صوبائی وزیر داخلہ امن و امان کے قیام، قانون کی بالادستی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ میں مؤثر کردار ادا کریں گے۔ ڈپٹی اسپیکر نے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ علی مدد جتک کو ان کی نئی ذمہ داریوں میں کامیابی عطا فرمائے اور ان کی خدمات بلوچستان کے عوام کے لیے سودمند ثابت ہوں۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 9,034
You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.