چمن — ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی نے پولیو مہم کے پہلے روز فیلڈ میں جا کر پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیو وائرس بچوں کو عمر بھر کے لیے معذور اور اپاہج بنا سکتا ہے، لیکن ہر پانچ سال تک کے بچے کو ہر پولیو مہم کے دوران قطرے پلانے سے اس سے بچاؤ ممکن ہے۔
ڈی سی چمن نے والدین اور بزرگوں کو پولیو ویکسین کی افادیت اور اہمیت سمجھاتے ہوئے کہا کہ ہر بچہ صحت مند مستقبل کا حق دار ہے اور معاشرے اور ریاست کی ذمہ داری ہے کہ بچوں کو ہر بیماری سے محفوظ رکھا جائے۔ انہوں نے پولیو ٹیموں کو ہدایت دی کہ کوئی بھی بچہ قطرے پلانے سے محروم نہ رہے اور سیکیورٹی اہلکاروں کو ہدایت کی کہ مشکوک افراد پر نظر رکھیں اور ٹیموں کو آخر وقت تک تنہا نہ چھوڑا جائے۔ ڈی سی نے بچوں کے فنگر پرنٹس اور وال مارکنگ کا بھی جائزہ لیا
You might also like