کوئٹہ:عوامی شکایات کے ازالے کے سلسلے میں کھلی کچہری منعقد ہوئی

ویب ڈیسک

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر قدوس بزنجو کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر)فرخ عتیق کی سربراہی میں عوامی شکایات کے ازالے کے سلسلے میں کھلی کچہری منعقد ہوئی ۔
جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد عظیم دمڑ،رسالدار میجر گل محمد کاکڑاور دیگر محکموں کے اعلیٰ احکام بھی موجود تھے ۔اس موقع پر عوام کی بڑی تعداد نے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کو اپنے اپنے مسائل سے آگاہ کیا ،شکایتیں اور درخواستیں دیں۔
یہ بھی پڑھیں
1 of 8,919
جن پر انہوں نے موقع پر متعلقہ ادارؤں اور محکموں کے ذمہ داران کو فوری طو ر احکامات صادر کرتے ہوئے کہاکہ عوام کی جانب سے شکایات اوردرخواستوں پر فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ان کے مسائل جلداز جلد حل کئے جائیں۔انہوں نے کہاکہ کھلی کچہری کے انعقاد سے عام آدمی کے مسائل کا احکام بالا تک براہ راست اور فوری طور پر رسائی ممکن ہونے کے علاوہ انھیں جلداز جلد ریلیف ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ عوام کی جانب سے شکایات کے ازالے کے سلسلے میں تمام معلقہ محکموں اور آفسران اپنی ذمہ داری احسن طریقہ سے سرانجام دے رہے ہیں تاکہ عوام کے مسائل میں کمی واقع ہوسکے۔کھلی کچہری کے موقع پر عوام خصوصاََ خواتین کی بڑی تعداد نے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کو اپنے مسائل اور مشکلات سے آگاہ کیا جن پر انھیں نے فوری کارروائی عمل میں لانے کی یقین دھانی کرائی۔
You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.