سی پیک مغربی روٹ : قائمہ کمیٹی کی ہدایات اور سفارشات کوانتظامیہ نے ہوا میں اڑا دئیے

کوئٹہ : ویب رپورٹر

سینیٹ قائمہ کمیٹی مواصلات کے چیئرمین سینیٹر داؤ دخان اچکزئی نے کمیٹی اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ پر ترجیحی بنیادوں پر ترقیاتی کام شروع کرنے کی کمیٹی کے ہر اجلاس میں سفارش اور ہدایت کے باوجود عمل نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ پسماندہ علاقہ جات کی ترقی کیلئے شروع کئے گئے پاک چین اقتصادی راہداری جیسے برے منصوبے میں مغربی روٹ کو نظراندز کیا جا رہا ہے بد قسمتی کی بات ہے کہ کمیٹی کے اجلاس میں وزراء مواصلات نے شرکت کی زحمت نہ کی جس سے حکومت کی مغربی روٹ کے بارے میں دلچسپی کا اندازہ کیا جا سکتا ہے ۔

سفارشات پر عمل تودر کنا ر حکومت کی یقین دہا نیوں اور وعدوں اور سرکاری اعلانات کے باجوود مغربی روٹ پاک چین اقتصادی راہداری کیلئے ایک انچ زمین بھی سرکار ی طور پر حاسل نہ کی جا سکی حکومت کی طرف سے مختص فنڈز بھی استعمال نہ کئے جا سکے ۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,919

چیئرمین کمیٹی سینیٹر داؤد خان اچکزئی نے کہا کہ وفاقی حکومت میں موجود مخصوص ذہنیت نے جان بوجھ کر پاک چین اقتصادی راہداری کو متنازعہ پسماندہ ترین علاقہ جات بالخصوص بلوچستان ، فا ٹا، سندھ، اور جنوبی پشتونخوا کیلئے نہ کوئی بڑا ترقیاتی منصوبہ شروع کیا جا سکا اور نہ ہی کسی بڑے منصوبے کیلئے ترقیاتی فنڈز جاری ہوئے۔

بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے فنڈز سے تعمیر کر دہ شاہرات کو پاک چین اقتصادی راہداری کا حصہ قرار دیا جا تا رہا اور سالانہ ترقیاتی فنڈز بھی چھوٹے صوبوں اور جنوبی پنجاب کیلئے جاری نہیں کئے گئے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے پسماندہ علاقہ جات پر عدم توجہ کی وجہ سے یہ تاثر یقین میں بدلتا جا رہا ہے وفاقی حکومت کا قادرتی وسائل سے مالا مال پسماندہ علاقہ جات کی ترقی اور بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی پر توجہ نہیں چیئرمین کمیٹی نے ہدایت کی موٹروے پولیس میں بھرتیوں پر مقامی نوجوانوں کو تعلیم اور عمر میں رعایت دے کر زیادہ سے زیادہ مقع فراہم کئے جائیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.