بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو بھارتی حکام کے حوالے کردیا گیا

ویب ڈیسک

گرفتار بھارتی پائلٹ ابھی نندن کوواہگہ بارڈرپر بھارتی ہائی کمیشن حکام کے حوالے کردیا گیا

سرحد پر سکیورٹی کے سخت انتظامات ، جلو موڑ سے واہگہ بارڈر تک پولیس تعینات رہی بھارتی پائلٹ کوسخت سکیورٹی میں واہگہ بارڈر پہنچایا گیا

پاک بھارت کشیدگی اور بھارتی جہاز گرانے کے معاملے پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ ہم جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارت کے گرفتار پائلٹ ابھی نندن کو رہا کردیں گے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,891

وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ امن کے قیام کی کوشش کو ہماری کمزوری نہیں سمجھا جائے، یہ کمزوری نہیں ہے، پاکستان کی تاریخ میں جب ہم پیچھے دیکھتے ہیں تو بہادر شاہ ظفر اور ٹیپو سلطان نظر آتے ہیں

بہادر شاہ ظفر نے موت کے بجائے غلامی کو چنا تھا جبکہ ٹیپو سلطان نے غلامی کو نہیں چنا تھا، اس قوم کا ہیرو ٹیپو سلطان ہے

بھارتی ونگ کمانڈر ابھی نندن مگ 21جیٹ طیارے کے پائلٹ تھے جسے پاک فضائیہ کے طیاروں نے مار گرایا تھا

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.