رپورٹ …ندیم خان
کوئٹہ میں آج صبح برفباری کا سلسلہ شروع ہوا جو بتدریج تیز ہوتا گیا اور شہر نے سفیدی کی چادر اوڑھ لی ،شہری عرصے کے بعد برفباری کا مزہ اٹھانے

کیلئے گھروں سے باہر نکل آئے اور برفباری کو انجوائے کرنے لگے
برفباری کا سلسلہ زیارت ،کان مہترزئی میں جاری ہے اور اب تک ایک فٹ سے تین فٹ برف پڑ چکی ہے شدید برفباری کے باعث شہر کی رابطہ سڑکیں

منقطع ہوگئیں اور ڈپٹی کمشنر نے کنٹرول روم قائم کردیا
شدید بارشوں کے باعث قلعہ عبداللہ میں سیلابی کیفیت پیدا ہوگئی پہاڑی علاقوں سے آنے والے سیلابی ریلوں سے شہر کا رابطہ مکمل طورپر منقطع ہوگیا شہری مکمل طورپر محصور ہوگئے ،شہر پانی میں ڈوب گیا درجنوں مکانات مکمل منہدم ہوگئے
کوئٹہ چمن شاہراہ پر واقع مشہور باغک پل سیلابی ریلے میں بہہ گیاتیز اور طوفانی بارش کا سلسلہ ہنوز جاری ہے متاثرہ شہریوں نے قریب کے گھروں میں پناہ لے لی
شہریوں کا پی ڈی ایم اے سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے شہریوں کاہنگامی ریسکیو اپریشن کی اپیل
ضلع نوشکی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقوں کے زیر آب آنے کا خدشہ پید اہوگیا مشرقی قادر آباد میں سیلابی پانی سے مکانات کو خطرہ ،حفاظتی بند

ٹوٹنے کا خطرہ ڈ،پٹی کمشنر نوشکی نے مشینری روانہ کر دی
دکی میں بھی بارش کا سلسلہ 14 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی وقفے وقفے سے جاری،ڈپٹی کمشنر دکی اعجاز احمد جعفر نے اسسٹنٹ کمشنر دکی میران بلوچ کے زیر نگرانی کنٹرول روم قائم کردیا
بارشوں سے ہونے والے نقصانات یا ایمرجنسی کی صورت میں کنٹرول روم فون کرکے آگا ہ کیا جائے بارش سے نقصانات ہونے کی صورت میں ضلعی انتظامیہ بروقت پہنچ کر ہرممکن مدد فراہم کریگی.ڈپٹی کمشنر دکی اعجاز احمد جعفر
عوام اس نمبر پر رابطہ کریں 0824666812 ،ڈپٹی کمشنر دکی اعجاز احمد جعفر