چمن عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر وصوبائی پارلیمان لیڈر اصغر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ کبھی بھی قوم اور وطن مخالف صف میں کھڑے نہیں رہے باچاخان خان عبدالولی خان اور عوامی نیشنل پارٹی کے خلاف اپنی قد اونچا کر نے سے کسی کا قد کاٹ نہیں بڑھتا نام نہاد قوم پرستی کے لبادے میں انتہاپسندوں دہشت گردوں کی حمایت اشرافیہ سے 2023 کے انتخابات میں ساز باز کیلئے کیا جارہاہے جس سے آج پشتون بخوبی آگاہ ہیں نئے شامل ہونیوالوں کو فکر باچاخان میں خوش آمدید کہتے ہیں
ان خیالات کااظہار انہوں نے اڈہ کہول کلی باز حاجی عبدالغفور کی رہائش گاہ پر نئے یونٹ کے قیام اور شمولیتی تقریب سے خطاب کے دوران کیا تقریب سے ضلع کوئٹہ کے صدر جمال الدین رشتیا ضلع چمن کے آرگنائزر صلاح الدین وطن یار اراکین صوبائی کونسل خان امان اللہ خان عبدالخالق حقمل حاجی دارو خان حاجی غفور حاجی عبدالوھاب حاجی راہ محمد محمد عارف خان حاجی عبدالواحدحمید خان احمد خان خیبر خان اجمل خان ملیزی چیرمین گل زمان حافظ انعام اللہ نے بھی خطاب کیا اس موقع پر حاجی عبدالغفور , حاجی راہ محمد , خبیر خان محمد عارف خان احمدخان حمید خان نے اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کااعلان کیا مقررین نے نئے شامل ہونیوالوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ممتاز قبائلی زعما نوجوانوں کی جوق در جوق فکر باچاخان کے تسلسل عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت خوش آئند ہے
انہوں نے کہا کہ لورالائی ڈویژن چمن ضلع کا قیام اور چمن کے دو انتخابی حلقے یہاں کے عوام کے ساتھ دوران انتخابات کئے گئے وعدوں کی پاسداری ہے ماضی میں یہاں سے غیر مقامی نمائندوں نے یہاں کے باسیوں کے مسائل حل کرنے کے بجائے خاندانی مفادات کو مقدم جانا انہوں نے کہا کہ پشتونوں کے نام لیواں نے ذاتی گروہی مفادات کے حصول کو مقصد بنایا آج عوامی نیشنل پارٹی پشتونوں کی حقیقی قوم دوست نمائندہ جماعت کی حثیت سے قومی اجتماعی معاشی مفادات کے تحفظ کیلئے ہر فورم پر آواز بغیر کسی ہچکچاہٹ کی بلند کرتی چلی آرہی ہے اس سے پہلے مخکش یونٹ کے نام سے نئے یونٹ کا قیام عمل میں لایا گیا جس کے صدر حاجی عبدالغفور جنرل سیکرٹری حمید خان منتخب قرار پائے۔