کوئٹہ بلوچستان کے شہر سبی میں سبی کا تاریخی و ثقافتی سہ روزہ میلا آج بروز جمعہ کو ہو گا سبی میلے کی افتتاحی تقریب سردار چاکر خان ڈومکی اسٹیڈیم میں ہوگی میلے کا افتتاح وزیراعظم شہباز شریف کریں گے اور افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف ہونگے
سبی میلے کے موقع پر سردار چاکر خان ڈومکی اسٹیڈیم میں ایک تقریب کے علاوہ آتش بازی سمیت مختلف پروگرام پیش کئے جائیں گے سبی میلے کے موقع پر جرگہ ہال آڈیٹوریم میں مشہور و نامور فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے مویشیاں واں پاسباں کی نمائش بھی ہو گی سبی میلے کے دوسرے روز خواتین کے لیے رکھا گیا ہے جس میں کسی مرد کو شرکت کرنے کی اجازت نہیں ہوگی سبی کی افتتاحی تقریب کے موقع پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں
سبی میلے کے موقع پر پولیس بلوچستان کانسٹیبلری لیویز فورس ایف سی اور پاک فوج کے جوانوں کو تعینات کیا جائے گا سبی میلے کے افتتاحی تقریب کے موقع پر شرکت کرنے کے لئے آنے والے افراد کو مختلف مقامات پر چیک کرکے بعد چھوڑا جائے گا سبی میلے میں میں بلوچستان اور پاکستان کے فنکار شرکت کریں گے۔