جعفرآباد..عنایت اللہ حر
جعفرآباد میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قائم رمضان اتوار سستا بازار عوامی ریلیف کے بجائے نمائشی سرگرمی بنتا دکھائی دیا۔صحافیوں نے جب اتوار بازار میں اشیائے ضروریہ کی دستیابی اور قیمتوں کے کنٹرول سے متعلق ڈپٹی کمشنر جعفرآباد سے مؤقف لینے کی کوشش کی تو انہوں نے بات کرنے سے انکار کر دیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر صحافیوں کے سوالات پر برہم ہوگئے اور ویڈیو بنانے سے بھی روک دیا۔شہریوں کا کہنا ہے کہ رمضان میں مہنگائی سے متاثر عوام کو حقیقی سہولت فراہم کرنے کے بجائے انتظامیہ کی توجہ صرف فوٹو سیشن تک محدود نظر آئی۔ عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سستا بازار کو حقیقی معنوں میں فعال بنایا جائے تاکہ لوگوں کو عملی ریلیف مل سکے۔