رپورٹ: حیدر عجاز دالبندین
ایس پی چاغی محمد علی کاسی کی ہدایت پر ضلع کے مختلف ایس ایچ اوز نے بڑے پیمانے پر کارروائیاں کرتے ہوئے 285 افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا۔
یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب پاکستان اور افغانستان کے تعلقات غیر معمولی تناؤ کا شکار ہیں اور سرحدی صورتحال حساس ترین مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔
چاغی پولیس کے مطابق گرفتار افغان باشندوں کو قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد ان کے ملک افغانستان واپس بھیج دیا جائے گا۔
ایس ایچ او دالبندین عبدالوحید بلوچ نے واضح کیا کہ غیر قانونی داخلے اور قیام کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے، اور کسی بھی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
یہ کارروائی نہ صرف مقامی امن و امان کے لیے اہم ہے بلکہ خطے میں جاری غیر یقینی صورتحال کے تناظر میں پاکستان کے سخت اور فیصلہ کن موقف کو بھی ظاہر کرتی ہے۔