ڈیجیٹل میڈیا الائنس آف بلوچستان کا وزیراعلیٰ کے اقدامات کا خیر مقدم، کوئٹہ میں "ڈیجیٹل میڈیا حب”  کے قیام کا مطالبہ

ویب رپورٹ: بلوچستان 24 

 

ڈیجیٹل میڈیا الائنس آف بلوچستان نے وزیراعلیٰ بلوچستان وزیراعلیٰ بلوچستان کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں ڈیجیٹل میڈیا کے فروغ، خبروں کی جدید طرز پر ترسیل اور ڈیجیٹل نیوز انڈسٹری کے قیام کے اقدامات ایک مؤثر اور بروقت قدم ہیں۔

 

بیان میں الائنس کے صدر مرتضیٰ زیب زہری، جنرل سیکرٹری عصمت سمالانی، نائب صدر سید زادہ عبدالوکیل  فنانس سیکرٹری سمیع خان اور دیگر عہدیداران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ بلوچستان میں ڈیجیٹل صحافت کے فروغ کے لیے حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔

 

بیان میں مزید کہا گیا کہ ڈیجیٹل میڈیا آج کے دور کی بنیادی ضرورت ہے، اور حکومت کی جانب سے اس شعبے کے لیے پالیسی مرتب کرنا نہ صرف میڈیا کی ترقی بلکہ نوجوانوں کے لیے نئے مواقع پیدا کرے گا۔

 

یہ بھی پڑھیں
1 of 9,065

الائنس نے ڈی جی پی آر بلوچستان عسکر خان سمیت دیگر حکام کی کاوشوں کو بھی سراہا اور کہا کہ آنے والے دنوں میں جب جامع ڈیجیٹل پالیسی سامنے آئے گی تو صوبے بھر کے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو مضبوط اور مستحکم بنیاد ملے گی۔

 

بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ ڈیجیٹل میڈیا نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے ملک میں خبروں کی تیز رفتار اور مؤثر ترسیل کا ذریعہ بن چکا ہے، اور اس شعبے میں مزید بہتری، تربیت اور تکنیکی معاونت کی ضرورت ہے۔

 

الائنس نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی سے مطالبہ کیا کہ کوئٹہ میں ایک جدید "ڈیجیٹل میڈیا حب” قائم کیا جائے، جہاں نوجوانوں کو جدید صحافت کی تربیت فراہم کی جائے اور نئے آنے والے یوتھ کے لیے ورکشاپس اور ٹریننگ پروگرامز کا انتظام کیا جائے۔

 

اس ڈیجیٹل مرکز میں نہ صرف تربیتی سہولیات ہوں گی بلکہ یہاں ڈیجیٹل میڈیا کے دفاتر، پوڈکاسٹ اسٹوڈیوز اور دیگر جدید مواصلاتی وسائل بھی فراہم کیے جائیں تاکہ نوجوان صحافی عملی تجربہ حاصل کر سکیں اور صوبے میں ڈیجیٹل میڈیا کو مزید مستحکم بنایا جا سکے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.