کوئٹہ، 2 مارچ 2026 — گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کوئٹہ میں ایران کے قونصلیٹ جنرل کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔
انہوں نے ایرانی عوام اور حکومت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور ایران میں جاری صورتحال اور علاقائی کشیدگی کو پاکستان سمیت امت مسلمہ کے لیے تشویشناک قرار دیا۔ گورنر نے دو برادر ممالک کے تاریخی اور اسلامی تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے مرحوم کے لیے دعا کی اور تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔