شہبازشریف نے الیکڑونک ووٹنگ مشین کے استعمال کی تجویز مسترد کردی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور  : مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے الیکڑونک ووٹنگ مشین کے استعمال کی تجویز مسترد کردی، کہتے ہیں کہ الیکڑونک ووٹنگ کانظام تمام دنیا نے مستر دکیا، الیکشن کمیشن ناقابل عمل قرار دے چکاہے۔

شہبازشریف کا کہنا ہے کہ انتخابی اصلاحات کا حساس کام پوری قوم کی منشا اور اعتماد سے ہوتا ہے، عوام کی امنگوں اور اعتماد کا مظہر پارلیمان ہے جسے تین سال سے تالا لگایا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ انتخابی اصلاحات تمام فریقین کی مشاورت اور اتفاق رائے سے ممکن ہوتی ہیں، ایک فردکی خواہش یا حکم پر ایسے اہم قومی کام سرانجام نہیں پاتے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: