اداکارہ حرا مانی نے ڈکیتوں کا سامنا کیسے کیا!

0

دو بول’ اور ‘کشف’ جیسے ڈراموں سے مقبول ہونے والی اداکارہ حرا مانی کا موبائل ان کے گھر کے باہر لوٹ لیا گیا۔

گزشتہ روز اداکارہ حرا مانی نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اسٹوریز میں ایک سی سی ٹی وی ویڈیو شیئر کی تھی۔

سی سی ٹی وی میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حرا مانی کی گاڑی ان کے گھر کے باہر آکر رکتی ہے، ان کا بڑا بیٹا گاڑی سے باہر آتا ہے اور گھر کی گھنٹی بجاتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس کے بعد حرا مانی کا چھوٹا بیٹا گاڑی سے باہر آتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,657

تاہم ان کے چھوٹے بیٹے کے گاڑی سے باہر آتے ہی پیچھے سے ایک موٹر سائیکل گاڑی کے پاس آکر رکتی ہے، جو ان سے موبائل فون چھین کر فرار ہوجاتا ہے جبکہ دوسرا موٹرسائیکل سوار بھی گاڑی کے پاس رکتا ہے تاہم کچھ لمحے کے بعد وہ بھی پھر فرار ہوجاتا ہے۔

حرا مانی نے ایک اسٹوری میں لکھا کہ ‘ابراہیم (اداکارہ کا چھوٹا بیٹا) چوری کرنے والوں کی توجہ ہٹانے کی صحیح وجہ بنا’۔

بعدازاں انہوں نے انسٹاگرام پر اپنے ڈرامے ‘دو بول’ کے گانے کے بولوں کے انداز میں موبائل چھینے جانے سے متعلق بتایا۔

انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے حرا مانی نے لکھا کہ ‘جا تجھے معاف کیا، میرا فون چھیننے والے’۔

حرا مانی کی یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سے مداحوں کی جانب سے اداکارہ کے تحفظ سے متعلق شدید تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.