بالی ووڈ اداکار دلیپ کمار اسپتال منتقل

0

بالی ووڈ فلم نگری پر طویل عرصے تک راج کرنیوالے لیجنڈری اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار کو چیک اپ کے لیے اسپتال میں داخل کروا دیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دلیپ کمار کو اُن کے معمول کے چیک اپ کے لیے ممبئی کے ایک اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جہاں اُن کا طبی معائنہ کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,869

دوسری جانب دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ دلیپ کمار کے معمول کے چیک اپ کے لیے اُنہیں اسپتال لیکر آئی ہیں۔

سائرہ بانو نے کہا کہ اگر خُدا نے چاہا تو ہم بہت جلد دلیپ کمار کو اسپتال سے ڈسچارج کرکے گھر واپس لے جائیں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.