دوسرا ٹیسٹ :سری لنکا کو بنگلہ دیش پر واضح برتری مل گئی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کینڈی دوسرے ٹیسٹ میں سری لنکا نے دوسری اننگز میں محض 17رنز پر دو وکٹیں گنوانے کے باوجود بنگلہ دیش کیخلاف 259 رنز کی برتری حاصل کرلی۔تیسرے روز 6 وکٹوں پر 469 رنز سے اننگز دوبارہ شروع کر کے آئی لینڈرز نے نروشن ڈکویلا کے 77رنزناٹ آؤٹ اور رمیش مینڈس کے 33 رنز کی بدولت 7 وکٹوں پر 493 رنز بناکر اننگز ختم کردی،تسکین احمد 4 وکٹیں لے سکے ۔بنگلہ دیش نے پہلی اننگز میں تمیم اقبال کے 92رنزکی بدولت اچھا سٹارٹ لیا جبکہ کپتان مومن الحق 49اور مشفق الرحیم بھی 40 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے مگر تین وکٹوں پر 214رنز بنانے والی ٹیم 251رنزپر سمٹ گئی۔ ٹیسٹ ڈیبیو کرنیوالے پراوین جیاوکرما نے چھ جبکہ سرنگا لکمل اور رمیش مینڈس نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: