پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ججز کسی بلیک میلنگ میں نہ آئیں، آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ دیں، عملدرآمد عوام خود کرالیں گے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ اگر آئین اور قانون کو ہی ختم کردینا ہے تو ہم خاموش نہیں رہیں گے، اگر ہم نے بطور شہری گھروں سے باہر نہیں نکلنا تو قوم کہلانے کا حق ہی نہیں، جوڈیشری کا ایک مافیا سے مقابلہ ہے، ن لیگ کیا کررہی ہے، تین ججز کو خصوصی طور پر ٹارگٹ کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے ریکارڈ پر کہا ہے ان کے پاس ویڈیوز بھی ہیں، نیب ترامیم والا کیس وہ طوطا ہے جس میں ان کی جان پھنسی ہوئی ہے، 96 بار ایسویشنز ملک میں سپریم کورٹ کے حق میں قراردادیں پاس کرچکی ہیں، ججزکسی کی بلیک میلنگ میں نہ آئیں اور آزادانہ فیصلےکریں