خضدار شہر میں مافیاز کی تعداد اتنی زیادہ بڑھ گئی انسان گنوا گنوا کر تھک جائے مگر مافیاز ختم نہیں ہوتی

0

خضدار شہر میں مافیاز کی تعداد اتنی زیادہ بڑھ گئی انسان گنوا گنوا کر تھک جائے مگر مافیاز ختم نہیں ہوتی

خضدار کے لاوارث شہری روز ایک مافیا سے لٹتے دکھائی دیتے ہیں کوئی پرسان حال نہیں

خضدار میں بیٹری ڈیلران کی ملی بھگت سے عوام کو خوب لوٹا جارہا ہے
ملک بھر میں بیٹری و سولر پلیٹس کی قیمتوں میں کافی کمی ہوئی ہے مگر خضدار کے چند ڈیلران نے پورے شہر کو یرغمال بنائے رکھا ہے دونمبربیٹری فروخت کرکے کروڑ پتی بن چکے ہیں انکی ملی بھگت سے وہی پرانے ریٹس اور مزید مہنگا کرکے عوام کو فروخت کررہے ہیں

اسکے علاوہ خضدار کے بیٹری ڈیلران کی طرف سے بیٹری کی گارنٹی بھی مختصر کرکے عوام کو مزید زلیل کررہے ہیں

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,750

زرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہیکہ باہر سے بیٹری کی کیسنگ لاکر خضدار میں دونمبر بیٹری بناتے ہیں جسکی وجہ سے بیٹری کی گارنٹی کو ایک مہینہ تک مختص کیا گیا ہے

جو معیاری کمپنیوں کی بیٹریاں ہیں کراچی کوئٹہ سے وہی بیٹری آپکو 6 ماہ کی گارنٹی کے ساتھ مل جاتی ہے اور خضدار میں جعلی بیٹری کمپنی لوگو کیساتھ لگاکر ایک ماہ گارنٹی کیساتھ گاہک پر تھوپتے ہیں اور ریٹ میں بھی 5 سے 6 ہزار روپے کا فرق

عوامی حلقوں کا کہنا ہیکہ
انجمن تاجران بازار کے صدر ودیگر زمہداران کو کافی دفعہ ان مافیاز کے خلاف شکایت کیساتھ ثبوت بھی فراہم کی گئی مگر حیرت کی بات ہے ان پر کوئی ایکشن نہیں لیا گیا

عوام سے گزارش ہیکہ وہ ان بیٹری مافیاز کا مکمل بائیکاٹ کرکے اپنے پیسے بچائیں اور انکے ہوش ٹھکانے لگانے میں کردار ادا کریں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.