کوئٹہ ترجمان حکومت بلوچستان محترمہ فرح عظیم شاہ نے کہاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی سیاسی بصیرت اور ویژن کے مطابق صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود اور صوبے کی سماجی و معاشی ترقی ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے جوکہ بلوچستان کے حقیقی رہنما ہونے کا ثبوت ہے۔انہوں نے صوبے کے تمام اضلاع کی یکساں ترقی پر یقین رکھتے ہیں جب کہ ماضی کی حکومتوں میں اپوزیشن کے علاقوں کو یکسر نظر انداز کرکے من پسند افراد کو نوازا گیا جبکہ اب یہ تاثر مکمل طور پر ختم کردیا گیا ہے
انہوں نے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں بلوچستان کے تمام حلقے چائیے حکومتی اراکین کے ہو یا اپوزیشن اراکین کے ان کے ساتھ انصاف کرتے ہوئے منصفانہ طریقے سے تمام علاقوں میں فنڈز کی تقسیم وزیراعلی بلوچستان کے دوراندیشی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔کیونکہ صوبے کے تمام اضلاع یکساں طور پر ترقی کے عمل میں شامل اور عوام کے بنیادی مسائل حل ہوسکے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلی بلوچستان پورے صوبے کا وزیر اعلی ہے لہذا یہ تاثر ختم ہوگیا ہے کہ صرف چند یا حکومتی حلقوں کو فنڈز اور ترقیاتی منصوبے دیے گئے ہیں حالیہ بجٹ میں اپوزیشن اراکین کے حلقوں کو بھی خصوصی توجہ دیتے ہوئے خطیر فنڈر اور ترقیاتی منصوبوں دئیے گئے ہیں۔جس سے ان کے حلقوں کے عوام بھی حکومتی ترقی عمل میں شامل ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی ذاتی دلچسپی اور کوششوں سے صوبہ ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے۔صوبے بھر میں ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے ترقیاتی کام کروانا ہماری ذمہ داری ہے اور صوبائی حکومت اپنی اس ذمہ داری کو بہتر طریقے سے سرانجام دے گی۔
[…] انتظامیہ نظروں سے اوجھل ہیں ۔عوامی حلقوں نے وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو و رکن صوبائی اسمبلی و صوبائی وزیر […]
[…] کام کر رہی ہے اور جلد ملک کو بحرانوں سے نکالا جائے گا بلوچستان میں اس وقت احساس محرومی زیادہ ہے محرومی کے خاتمے کےلئے […]