کوہلو حالیہ مون سون بارشوں نے ضلع کوہلو میں تباہی مچا دی آسمانی بجلی گرنے سے خاتون سمیت دو افراد ہلاک جبکہ 8 افراد زخمی ہو گئے درجن بھر سے زیادہ مویشی بھی ہلاک ہوئے درجن بھر سے زیادہ کچے مکانات منہدم ہو گئے محکمہ پی ڈی ایم اے و ضلعی انتظامیہ نظروں سے اوجھل ہیں تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کوہلو میں حالیہ مون سون بارشوں نے تباہی مچا دی رابطہ سڑکیں بہہ لے گئے مختلف علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے سے خاتون سمیت دو افراد ہلاک جبکہ 8 افراد زخمی ہو گئے درجن بھر سے زیادہ مویشیاں بھی ہلاک ہو گئے درجنوں کچے مکانات شدید بارش سے منہدم ہو گئے۔
لیکن تاحال محکمہ پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ نظروں سے اوجھل ہیں ۔عوامی حلقوں نے وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو و رکن صوبائی اسمبلی و صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری سے اپیل کیا کہ فوری نوٹس لے کر قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے جامع پولسی مرتب کر کے غریب عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے ۔
اتنے بڑے پیمانے پر نقصان ہوئے ہیں لیکن انتظامیہ کی جانب سے صرف دو تین گھروں میں سامان فراہم کر کے فوٹو سیشن تک محدود ہو گئے عوام کسی مسیحا کے منتظر ہیں ۔