موجودہ وفاقی حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہے ‘مولانا عبدالواسع

0

کوئٹہ:جمعیت علماءاسلام بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ موجودہ وفاقی حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہے ملک کو جلد بحرانوں سے نکالا جائے گا اس وقت تمام ادارے اپنے حدود میں رہ کر کام کر رہی ہے جس سے ملک جلد ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگا ملک کی سلامتی داﺅ پر نہیں لگایا جا سکتا بحرانوں سے نکالنے کےلئے تمام سیا سی قوتیں اور آئینی ادارے ملک کر کام کر رہے ہیں جمعیت علماءاسلام آئندہ عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرینگے ‘ان خیالات کا اظہار انہوںنے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہمیں احساس ہے کہ ملک اس وقت بحرانوں سے دوچار ہے اور سابقہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک کی حالات ٹھیک نہیں ہے جس کےلئے ہم جدوجہد کر رہے ہیں اس وقت ملک او رخاص کر بلوچستان میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ جاری ہے لوڈ شیڈنگ پر قابو پانا ہماری ذمہ داری ہے اور اس کےلئے سر تھوڑ کوششیں کررہے ہیں
سابقہ حکومت نے بجلی کی پلانٹس کی مرمت کا کام نہیں کیا جس کی وجہ سے شارٹ فال زیادہ آرہا ہے بلوچستان میں جاری لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کےلئے خاطر خواں نتائج قابو کرنے کی کوشش کر رہے ہیں عوام کی مشکلات کا احساس ہے اور حالات پر جلد قابو پالینگے

یہ بھی پڑھیں
1 of 5,206

انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کے تمام آئینی ادارے ملک کی سلامتی بقاءاور ترقی کےلئے کام کر رہی ہے اور جلد ملک کو بحرانوں سے نکالا جائے گا بلوچستان میں اس وقت احساس محرومی زیادہ ہے محرومی کے خاتمے کےلئے کام کررہے ہیں وقت اور حالات ثابت کریگا کہ ہم نے عدم اعتماد کے حوالے سے جو فیصلہ کیا تھا وہ جمہوری فیصلہ تھا جمعیت علماءاسلام آئندہ عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرینگے ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.