کوہ چلتن کے دامن میں دو ڈیموں کے سپل وے کا ایک ہوناکسی بھی وقت خطرے کا سبب بن سکتا ہے، قبائلی رہنما ء ملک غلام نبی محمدشہی
کوئٹہ مستونگ کے قبائلی رہنما ء ملک غلام نبی محمدشہی، حاجی قادرداد محمدشہی اور ملک بشیر جان شاہوانی نے کہا ہے کہ کوہ چلتن کے دامن میں موجود دو ڈیموں کی اسپل وے کا ایک ہونا عوام اور ارد گرد آبادی کیلئے کسی بھی وقت خطرہ کا سبب بن سکتاہے،
منگل کے روز اپنے ایک اخباری بیان میں مستونگ کے قبائلی رہنماؤں نے کہا کہ کوہ چلتن کے دامن میں موجود دو ڈیموں کی اسپل وے کا ایک ہونا عوام اور ارد گرد آبادی کیلئے کسی بھی وقت خطرہ کا سبب بن سکتاہے، 2007میں انہی ڈیموں کی وجہ سے کلی محمدشہی ، کلی میرانی ، کلی شادینی اور کلی بشام و دیگر علاقوں کو شدید نقصانات ہوئے تھے اسی طرح گزشتہ سیلابی بارشوں کی وجہ سے اہلیان علاقہ میں مالی نقصانات بھی ہوئے ۔
لہٰذا ہم وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو ،چیف سیکرٹری عبدالعزیز عقیلی ، سیکرٹری ایریگیشن، ڈپٹی کمشنر مستونگ ودیگر بالا حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جلد از جلد محکمہ ایری گیشن ،سیکرٹری بی اینڈ آر کی مددسے ان ڈیموں کے مسئلے کو فوری طور پر حل کیا جائے تاکہ مستقبل میں اہلیان علاقے جانی و مالی نقصانات سے بچ سکیں۔
[…] و شمار کے مطابق ملک میں جولائی 2022ء میں 1.44 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت […]