محرم الحرام :کوئٹہ میں یوم عاشور کے لیے سیکورٹی پلان تیار

بلوچستان 24۔

محرم الحرام کے آغاز کیساتھ امام بارگاہوں کی سکیورٹی کیلئے اہلکار تعینات کردئیے گئے ہیں

کوئٹہ میں 56امام بارگاہوں اور16تکیہ خانوں کی حفاظت کیلئے 2300سکیورٹی اہلکار تعینات کردئیے گئے ہیں

ڈی آئی جی پولیس عبدالرزاق چیمہ کے مطابق حساس امام بارگاہوں کے داخلی راستوں پرواک تھرو گیٹ نصب کیے گئے ہیں

:ڈی آئی جی پولیس عبدالرزاق چیمہ اور بلوچستان شعیہ کانفرنس کی محرم الحرام کے انتظامات سے متعلق پریس کانفرنس

7 اور 10 محرم کے جلوسوں کی فضائی نگرانی کی جائے گی محرم الحرام کے دوران پاک فوج کی تین بٹالین اسٹینڈ بائی رہیں گی

یوم عاشور کے جلوس کے راستوں پر 5200 پولیس اہلکار و افسران تعینات ہوں گے

بلوچستان شیعہ کانفرنس کے 2 ہزار رضا کار بھی سیکورٹی میں معاونت کریں گے

ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کے مطابق محرم الحرام کے دوران تھریٹس زیادہ ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں