اشرف غنی افغان دفاعی اداروں کے حق میں بول پڑے

رپورٹ۔۔۔عبدالکریم
صدارتی انتخابات میں افغانستان کے دفاعی اداروں نے غیرجانبدار ہوکر انتخابات کی انعقاد کو ممکن بنایا تاحال ان اداروں کے خلاف الیکشن کمیشن میں کوئی شکایت درج نہیں ہوئی

ہمیں اپنے دفاعی اداروں پر فخر ہے یہ باتیں افغان صدر اشرف غنی صدارتی محل ارگ میں ایک ہسپتال کے افتتاح کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں افغان عوام کا مشکور ہوں جہنوں نے انتخابات میں اپنی رائے کا استعمال کیا،

اشرف غنی کا انتخابی نتائج کے اعلان کے بارے میں کہنا تھا کہ یہ وقت حوصلے کا ہے سب افغان الیکشن کمیشن کے اعلان کا انتظار کریں

افغان الیکشن کمیشن میں یہ قابلیت ہے کہ وہ شفاف نتائج کا اعلان کرسکے

ایک بات ثابت ہوگئی ہے کہ افغانستان کے عوام جہموریت کے پاسبان ہیں.

یاد رہے اافغانستان میں اٹھائیس ستمبر کو صدارتی انتخابات کیلئے پولنگ ہوئی جس میں کہا جارہا ہے کہ تین ملین افراد نے اپنی حق رائے دہی استعمال کیا

افغانستان میں کل رجسٹر ووٹر چھیانوے لاکھ ہے، انتخابی نتائج کا اعلان سترہ اکتوبر تک متوقع ہے

لیکن اس سے پہلے صدارتی امیدوارں ڈاکٹر عبداللّٰہ عبداللّٰہ اور اشرف غنی کے ٹیم کے جانب سے صدارتی انتخابات میں بڑی اکثریت میں کامیابی حاصل کرنے کے دعوے سامنے آئے ہیں

اسی طرح کچھ امیدوارں گلبدین حکمتیار اور رحمت اللّٰہ نبیل اور دیگر نے صدارتی انتخابات میں دھاندلی کے بھی الزامات عائد کئے

یاد رہے تاحال چار ہزار چھ سو ستاسٹھ شکایات الیکشن کمیشن میں درج ہوچکے ہیں

الیکشن کمیشن کا اس بارے میں کہنا ہے کہ وہ بہت جلد ان شکایات کی نوعیت معلوم کرکے ان شکایات قانونی ازالہ کرنے کی کوشش کریں گے الیکشن کمیشن کے مطابق زیادہ شکایات ووٹر لسٹ میں نام کی غیر موجودگی کے بارے میں درج ہوئے ہیں۔

افغان الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹ کاسٹ کرنیوالوں کی تعداد دو اعشاریہ پانچ ملین ہے تاہم یہ حتمی تعداد نہیں ہے اس میں کمی بیشی ہوسکتی ہے

https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js

اپنا تبصرہ بھیجیں