سرکاری سکول کرائے کے مکان میں، مالک نے کرایہ نہ دینے پر تالہ لگادی

0

مالک نے کرایہ نہ دینے پر تالہ لگادی

کوئٹہ:پرائمری اسکول گزشتہ 40 سالوں سے مختلف کرایوں کے مکانات میں چل رہا ہے۔

 گزشتہ دو سال سے کرائے نہ دینے پر مالک مالکان نے اسکول پر تالے لگادیئے۔

 صوبائی حکومت اور محکمہ تعلیم کو کئی خطوط لکھے لیکن کوئی ٹس سے مس نہیں ہورہا۔انتظامیہ

صوبائی حکومت کے تعلیم دینے کے دعوے دھرے دھرے کے رہ گئے۔

 اسکول بند ہونے سے غریب طلبا علم کی دولت سے محروم ہوگئے۔والدین

وزیراعلیٰ اور گورنر ہاوس سے چند کلو میٹر کے فاصلے پر واقع گورنمنٹ پرائمری اسکول کلی سرکی کلاں کوئٹہ کو عدم کرائے کی بناپر مالک مکان نے تالے لگادیئے یہ اسکول گزشتہ 40 سالوں سے ایک کرائے کے مکان سے دوسرے مکان منتقل ہوتا ہے

غریب لوگوں کے بچے زیر تعلیم ہیں یہی وجہ ہے کہ نہ حکومت حرکت میں آتی نہ ہی محکمہ تعلیم بلوچستان کچھ کررہی ہے، سرکی کلاں کے لوگوں نے بلوچستان حکومت اور محکمہ تعلیم بلوچستان کے خلاف عدالت عالیہ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے

 

اور گورنمنٹ اسکول کی بندش کے خلاف زرغون روڈ بلاک کرنے اور ہر قسم کے احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: