ڈاکٹر ذاکر نائیک کو شہریت مل گئی

0

انٹر نیشنل ڈیسک
غیر ملکی میڈیا کے مطابق عالمی شہرت یافتہ مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے رواں برس ایک جون کو ملائیشیا کی شہریت حاصل کرنے کیلئے درخواست دی تھی جسے منظور کرلیا گیا ہے۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک پر بھارت میں دہشتگردی اور منی لانڈرنگ کے مقدمات تھے جس پر بھارتی تحقیقاتی ایجنسی ڈاکٹر ذاکر نائیک کے خلاف انٹرپول سے ریڈ کارنر نوٹس بھی جاری کروا چکی ہے

تاہم اب ملائیشیا کے حکام نے ہندوستانی مبلغِ اسلام ذاکر نائیک کو گرفتار کرنے سے انکار کردیا ہے۔ ملائیشیا کے ایک رکن پارلیمنٹ نے اپنی وزارت داخلہ سے ذاکر نائیک کی گرفتاری کی بابت سوال کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,518

وزارت داخلہ نے واضح کیا کہ ذاکر نائیک کوالالمپور میں مقیم ہیں۔ انہوں نے ہمارے ملک کے کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی۔ انہیں گرفتار کرنے کی کوئی وجہ نہیں۔

فری ملائیزیا ٹوڈے نے ملائیشیائی وزارت داخلہ کے حوالے سے واضح کیا کہ ہندوستان کی جانب سے وزار ت داخلہ کو ذاکر نائیک کی گرفتاری کی کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی۔وہ قانونی طور پر ملائیشیا میں مقیم ہیں۔

ملائیشیا کے عہدیدار کے مطابق ذاکر نائیک کو ملائیشیا کی شہریت نہیں دی گئی۔ اس حوالے سے میڈیا میں جو باتیں کہی جارہی ہیں وہ خلاف حقیقت ہیں۔

انہوں نے توجہ دلائی کہ بعض رپورٹوں سے پتہ چلا ہے کہ ہند نے ذاکر نائیک کی شہریت سلب کرلی ہے اور انٹرپول سے اس کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.