قلات : گھریلو الیکڑونکس سامان کیو ں غیرمحفوظ ۔۔۔؟

0

قلات :ویب رپورٹر

قلات میں بجلی کی16گھنٹوں کی طویل لوڈشیڈنگ کے ساتھ ساتھ بجلی کی آنکھ مچولی نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنادی ہیں۔

بجلی کی آنکھ مچولی اور ٹرپنگ کی وجہ سے لوگوں کی قیمتی مشینری جلنے اور خراب ہو نے لگی ہیں کیسکو کی نااہلی کی وجہ سے قلات کے صارفین شدید مشکلات سے دوچار ہو گئے ہیں۔

قلات میں کیسکو کی جانب سے 24 گھنٹوں میں صرف 9گھنٹے بجلی فراہم کی جاتی ہیں مگر بجلی جب فراہم کی جاتی ہیں توبجلی کی وولٹیج اتنی کم ہو تی ہے کہ یہ کسی بھی کام کا نہیں رہتااور اس کے ساتھ ساتھ ہر پندرہ سے بیس منٹ میں ٹرپ کر جاتی ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کے قیمتی اشیاء بہت تیز سے جلنے اور خراب ہو نے لگی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 7,992

قلات کے عوامی حلقوں نے کیسکو قلات کی نااہلی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیسکو حکام قلات کے صارفین کوبجلی فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہیں

انہوں نے کہا ہے کہ نا اہل اہلکاروں کی مس مینجمنٹ کی وجہ سے اور بجلی کی غلط تقسیم کی وجہ سے بجلی بار بار ٹرپ کر جاتی ہیں اور وولٹیج میں کمی کا سامنابھی ہو تا ہیں

انہوں نے کہا کہ فیڈروں پرضرورت سے زیادہ بوجھ ڈالنے اور زرعی ٹیوب ویلوں کوسٹی فیڈروں سے بجلی فراہم کرنے سے بجلی کی فراہمی میں تسلسل نہیں ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے وولٹیج میں کمی بیشی اور ٹرپنگ کا مسئلہ پیدا ہو جاتی ہیں

انہوں نے کیسکو کے آعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ قلات میں بجلی کی کمی بیشی اور ٹرپنگ کا مسئلہ فوری طور پر حل کیا جائے بصورت دیگر وہ سخت احتجاج کر نے پر مجبور ہو نگے جسکی تمام تر زمہ داری کیسکو قلات پر عائد ہو گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.