نیشنل پارٹی نے ہمیشہ آئین کے تحت مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کی بات کی ہے، سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی نے ہمیشہ آئین میں رہتے ہوئے مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کی بات کی ہے بلوچستان کے مسا ئل کا حل سیاسی ہے بندوق کے ذریعے مسا ئل حل ہوتے نظر نہیں آرہے ‘حالیہ دنوں میں خواتین کی گمشد گی کے معا ملا ت پریشا ن کن ہیں اس معا ملے پر وزیر اعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری سے بات کی ہے کہ وہ لاپتہ افراد کی بازیابی میں کردار ادا کریں ۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,933

آزاد عدلیہ اور میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتے ہیں میڈیا کو بندوق کے ذریعے دبانا درست نہیں ہمیشہ جمہوریت کا ساتھ دیا ٹیکنوکریٹ نظام رائج کی تو اس کی مخالفت کرینگے‘ قومی اسمبلی میں بلوچستان کی نشستوں کی تعداد 40سے زائد ہونی چائیے ۔پرانے رفیق سابق صوبائی وزیر میر ٖغلام جان کی نیشنل پارٹی میں شمولیت خوش آئند ہے ۔

یہ بات انہوں نے جمعرات کو کوئٹہ پریس کلب میں پر ہجوم پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی ۔

اس موقع پر جمعیت علماء اسلام سے مستعفی ہوکر نیشنل پارٹی میں شمو لیت کر نے والے سابق صوبائی وزیر میر غلام جان ،صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ ،اراکین اسمبلی حاجی اسلام بلوچ،یا سمین لہڑی ،مرکزی ترجمان جان محمدبلیدی‘عبدالخا لق بلوچ،سردار محمد رفیق ،چےئر مین شعیب ‘خیر جان بلوچ و دیگر بھی مو جود تھے ۔

ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی ہمیشہ پارلیمنٹ کے ساتھ کھڑی ہے پا کستان کا استحکام جمہوریت کی بالا دستی ،عدلیہ کی آزادی ،میڈیا کی مثبت مضبوطی میں ہے اس سے پا کستان میں معاشی ترقی اور استحکام پیدا ہو گا انہوں نے کہا میری وزرات اعلیٰ کے دور میں اغواء اور گمشد گیوں میں کافی حد تک کمی آئی تھی ہماری کوشش تھی کہ لا پتہ افراد کو بازیاب کروایا جائے لیکن حالیہ دنوں میں خواتین کی گمشد گی کے معاملات پریشا ن کن ہیں اس معا ملے پر وزیر اعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری سے بات کی ہے کہ وہ لاپتہ افراد کی بازیابی میں کردار ادا کریں

انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی نے ہمیشہ آئین میں رہتے ہوئے مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کی بات کی ہے بلوچستان کے مسا ئل کا حل سیاسی ہے بندوق کے ذریعے مسا ئل حل ہوتے نظر نہیں آرہے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.