تیر اندازی کے کھیل سے طالبات کی خود اعتمادی میں اضافہ ہوگا ،پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ جبین

0


ایک صحت مند جسم اور زہن ہی ایک بہتر اور ترقی یافتہ معاشرے کا ترجمان ہوسکتا ہے

کوئٹہ (خ ن )وائس چانسلرسردار بہاد ر خان ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ جبین نے پہلاآل بلو چستان انٹر یونیورسٹی اور انٹر کالجز خواتین تیر اندازی کے فائنل چمپیئن شپ کے موقع پر خطاب
سردار بہادر خان یونیورسٹی کی ہمیشہ سے روایت رہی ہے کہ کھیلوں کے فروغ کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں

ہم سمجھتے ہیں کہ ایک صحت مند جسم اور زہن ہی ایک بہتر اور ترقی یافتہ معاشرے کا ترجمان ہوسکتا ہے۔

خاص کر اگر ہم خواتین کی بات کریں تو بلو چستان کی خواتین کی ہے وہ کسی بھی میدان میں ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنے خواتین کو ایک مضبوط پلیٹ فارم مہیاکریں

جہاں وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملک اور قوم کی بہتر انداز میں خدمت کرسکتی ہیں

یہ بھی پڑھیں
1 of 7,614

پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ جبین نے کہا کہ وہ دن دور نہیں کہ جب بلو چستان کی طالبات دنیا بھر میں اپنے ہنر سے اس ملک کا نام روشن کرے گی ۔

یہ فخر کی بات ہے کہ بلو چستان سے تعلق رکھنے والی بے شمار خواتین نے دنیابھرمیں ملک کا نام روشن کیا

ہماری روزاول سے کوشش رہی ہے کہ اپنے طالبات کی ہر طرح سے حوصلہ افزائی کریں اور ان کو وہ تمام سہولیات میسر کریں جن کی ان کو ضرورت ہے ۔

پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ جبین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کے لئے یہ بات قابل فخر ہے کہ پاکستان اسپورٹس نے اس کھیل کیلئے سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کا انتخاب کیا یہ اپنی نوعیت کا ایک نیا اور دلچسپ کھیل ہے اور اس کھیل سے طالبات میں خوداعتمادی پیدا ہوتی ہے اور ان کے اندرحوصلہ اور بہادری آجاتی ہے ۔

چیمپیئن شپ کے اختتام پر طالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے جس میں پہلی پوزیشن سردار بہادر خان یویمن یونیورسٹی اور دوسری پوزیشن کینٹ گرلز کالج اور تیسری پوزیشن فزیکل ایجوکیشن نے لی ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.