ازبکستان کیساتھ مراسم کی تجدید کرینگے ،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی

0

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک )

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ازبکستان کے ساتھ ہمارے گہرے اور دیرینہ مراسم ہیں لیکن کچھ عرصے سے یہ مراسم تعطل کا شکار تھے

2015 میں ہم نے سیاسی مشاورتی نشستوں کے انعقاد کا باہمی فیصلہ کیا تھا مگر آج تک اس پر عملدرآمد نہ ہو سکا

ہم نے طے کیا ہے کہ ہم ان مراسم کی تجدید کریں گے ۔ازبکستان اور پاکستان کے مابین جوائنٹ منسٹیریل کمیشن کی پانچ نشستیں ہوئیں

لیکن پچھلے 7 سال سے اس پر ایک بھی میٹنگ نہیں ہوئی جس کو دوبارہ شروع کرنے پر گفتگو ہوئی ۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 7,614

ہماری ازبکستان کے ساتھ 90 ملین ڈالر کی باہمی تجارت ہے لیکن ہم اس کا حجم 300 ملین ڈالر تک لے کر جائیں گے

مخدوم شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ ازبکستان کے وزیر خارجہ نے مجھے صدر ازبکستان کی طرف سے وزیر اعظم عمران خان کے نام ایک خط دیا

جس میں کچھ متجوزہ ترجیحات کا ایک روڈ میپ تھا جو دونوں ممالک کی تعمیر و ترقی کے لئے یکساں سود مند ثابت ہو سکتا ہے ۔

صدر ازبکستان چاہتے ہیں کہ وہ پاکستان کے ساتھ صنعت و تجارت، راہداری (ٹرانزٹ)، سیاحت جیسے شعبوں میں باہمی مشاورت کے ساتھ مشترکہ لائحہ عمل طے کریں۔

گزشتہ سال 5 ھزار کے قریب پاکستانی سیاح ازبکستان گئے ان کی تعداد بڑھانے پر بھی بات چیت ہوئی ہمارے پاس تاشقند کا ہوائی روٹ موجود ہے

ازبکستان کے وزیر خارجہ نے پیشکش کی ہے کہ اگر پی آئی اے تاشقند کی فلائٹ شروع کرنا چاہے تو ہم اسے ولیکم کہیں گے۔

ثمر قند اور بخارا وہ تاریخی مقامات ہیں جن کو دیکھنے کے لیئے ہزاروں پاکستانی ہر سال ازبکستان کا سفر کرتے ہیں زیارات کے حوالے سے ایک ایم او یو بھی تیار ہے

جس کو زیر بحث لایا گیا ۔سیکورٹی کے حوالے سے پاکستان اور ازبکستان کی ترجیحات میں گہری مماثلت پائی جاتی ہے
وزارت خارجہ میں شاہ محمودقریشی نے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ازبک وزیر خارجہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران پاکستان اور ازبکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے پر اتفاق کیا ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.