جنوبی افریقہ دوسرے، انگلینڈ تیسرے، نیوزی لینڈ چوتھے، آسٹریلیا پانچویں ، ، پاکستان کی ساتویں پوزیشن
دبئی (سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری بھارت پہلی پوزیشن پر قابض
آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی، بھارت 116 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر موجود
جنوبی افریقہ دوسرے، انگلینڈ تیسرے، نیوزی لینڈ چوتھے، آسٹریلیا پانچویں ، سری لنکا چھٹے، پاکستان ساتویں، ویسٹ انڈیز آٹھویں، بنگلہ دیش نویں
اور زمبابوے دسویں نمبر پربلے بازوں کی فہرست میں پاکستان کا کوئی بھی بیٹسمین ٹاپ10 میں جگہ نہیں بنا سکا
تاہم قومی کرکٹر اظہر علی 15ویں نمبر پر ہیں، بھارتی کپتان ویرات کوہلی پہلے، آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ دوسرے اور نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن تیسرے نمبر پر ہیں۔
بولنگ میں پیسر محمد عباس کو یو اے ای میں آسٹریلیا کے خلاف عمدہ بولنگ کا صلہ مل گیا اور وہ تیسرے نمبر پر ہے، محمد عباس کے علاوہ کوئی بھی پاکستانی بولر ٹاپ20 میں شامل نہیں۔
انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن پہلے اور جنوبی افریقہ کے رابادا دوسرے نمبر پر ہیں۔ٹاپ پانچ آل راؤنڈر میں بھی کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں،
بنگلہ دیش کے شکیب الحسن پہلے، بھارت کے جدیجہ دوسرے، ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر تیسرے، جنوبی افریقہ کے فلینڈر چوتھے اور بھارت کے ایشون پانچویں نمبر پر ہیں۔