اظہر علی کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

0

 

لاہور (سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑ ی اور سابق کپتان اظہر علی نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا انہوں نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ اچانک نہیں کیا

اس حوالے سے کافی عرصے سے غور کررہا تھا، ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا یہ سب سے بہترین وقت ہے

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اظہر علی نے کہنا تھا کہ ‘میری پہچان ٹیسٹ کرکٹ میں اچھی کارکردگی ہے تمام توجہ ٹیسٹ کرکٹ پر مرکوز کرنا چاہتا ہوں۔

اظہر علی کا کہنا تھا کہ سرفراز بطور کپتان اور ون ڈے ٹیم میں شامل دیگر کھلاڑی بہترین کارکردگی دکھا رہے ہیں۔

اظہر علی نے اپنے کیرئیر کے دوران 53 ایک روزہ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی اور ایک ہزار 8 سو 45 رنز بھی بنائے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,769

ون ڈے کرکٹ میچز میں 3 سنچریاں اور 12 نصف سنچریاں بھی بنائیں۔

کرکٹ کیرئیر کے دوران اب تک 53 ون ڈے ،67 ٹیسٹ، 170 فرسٹ کلاس اور 49 ٹی 20 میچز کھیلے۔

ون ڈے کرکٹ میں 2011 میں آئرلینڈ کے خلاف آخری ڈیبیو کیا اور آخری ون ڈے میچ 13 جنوری 2018 کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا تھا

ان کی کپتانی میں پاکستان نے صرف 12 میچ جیتے اور 18 میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

لسٹ اے کرکٹ میں 160میچز میں 47.76کی اوسط سے 5827رنز سکور کررکھے ہیں جن میں 16سنچریاں اور34نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔

2015 کے ورلڈ کپ کے بعد اظہر علی کو پاکستان ون ڈے ٹیم کا کپتان مقر ر کیا گیا تھا لیکن ان کی قیادت میں ون ڈے ٹیم آئی سی سی رینکنگ میں نویں پوزیشن پر پہنچ گئی تھی

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.