آسیہ بی بی کا کیس قانونی معاملہ ہے ہر معاملے میں فوج کا نہ گھیسٹا جائے ،ترجمان پاک فوج

0

اسلام آباد ( سرکاری ٹی وی نیوز )

یہ بھی پڑھیں
1 of 7,614

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ آسیہ بی بی کا کیس قانونی معاملہ ہے اور ہر مسئلے میں فوج کو گھسیٹنا افسوسناک ہے۔
سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ آسیہ بی بی کا کیس گزشتہ 10 برس سے عدالتوں میں چل رہا ہے اور یہ قانونی معاملہ ہے، بہتر ہوگا کہ آسیہ مسیح کے معاملے میں قانونی عمل کو مکمل ہونے دیا جائے۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف مذہبی جماعتوں نے دھرنا دیا، فوج کو ہر معاملے میں گھسیٹنا افسوسناک ہے۔
میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ تمام مسلمانوں کا حضور پاک ﷺ سے محبت کا رشتہ ہے اور اس رشتے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا، اسلام ہمیں امن، درگزر اور محبت کا درس دیتا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ افواج پاکستان دہشت گردی کے خاتمے میں مصروف ہے، ملک میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھی جائے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.