روم (مانیٹرنگ ڈیسک ) اٹلی حکومت کا شرح پیدائش میں اضافے کیلئے والدین کے لیے اہم اعلان
خبر رساں ادارے کے مطابق اٹلی میں اس منصوبے پر کام کرنا شروع کر دیا گیا جبکہ آئندہ بجٹ میں منصوبے کو شامل کیا جائیگا،
اٹلی سب سے کم شرح پیدائش والا یورپی ملک ہے۔اس ضمن میں وزیر زراعت کا کہنا تھا کہ منصوبہ پہلے دوردراز کے دیہی علاقوں میں شروع کیا جائیگا۔
منصوبے کے تحت تیسرا بچہ پیدا کرنے والے والدین کو تحفے میں زمین دی جائیگی۔
دوسری جانب وزیر صحت بیٹرس لورنزین نیاپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ملک میں شرح پیدائش تباہ کن حد تک گرچکی ہے
ازالے کیلئے زیادہ بچوں کے حامل والدین کی بونس کی رقم کو بڑھا دیا جائیگا۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت بچے کی پیدائش پر بونس کی رقم 80 یورو (90 ڈالر) ہے
جبکہ دوسرے اور تیسرے بچے کیلئے اس رقم کو دوگنا کردیا جائیگا۔
اگر ملک میں شرح پیدائش اسی طرح کم رہی تو اگلے دس سال کے دوران بچوں کی سالانہ پیدائش 3 لاکھ 50 ہزار سے کم ہوجائیگی
اس لیے وہ چاہتی ہیں کہ جوڑوں کو زیادہ بچوں کی پیدائش کی طرف راغب کرنے کیلئے ان کے بونس میں اضافہ کردیا جائے۔
خیال رہے 2سال قبل ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ اٹلی کی حکومت نے ملکی کم شرح پیدائش سے نمٹنے کیلئے بچوں کی پیدائش پر بونس کی رقم دوگنا کرنے کا منصوبہ بنالیاہے