چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا ہے کہ ججز اور عدالتوں کو تنقید کا خوف یا گھبراہٹ نہیں۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کے دوران جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 7 سے پتہ چلا کہ ریاست کی تشریح میں عدلیہ کا ذکر نہیں۔
جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا تھا کہ عمارتیں کتنی ہی خوبصورت کیوں نہ ہوں سائلین کو سہولت نہ دے سکیں تو بے معنی ہیں، 70 سالہ نظام میں اصلاحات ضروری ہے، اس نظام کو جادو کی چھڑی سے تبدیل نہیں کرسکتے۔
جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ مجھے اعتراف کرنے میں کوئی عار نہیں کہ ہمارے سائلین کو ہم پر اعتماد نہیں۔