امریکا: اسرائیلی قونصلیٹ کے باہر فلسطینی پرچم لیکر احتجاج کرنیوالے شخص نے خود کو آگ لگالی

0

امریکا میں اسرائیلی قونصلیٹ کے باہر احتجاج کرتے ہوئے ایک شخص نے خود کو آگ لگا لی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ امریکی شہر اٹلانٹا میں قائم اسرائیلی قونصلیٹ کے باہر پیش آیا۔

انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ قونصلیٹ کے باہر  فلسطینی پرچم ہاتھ میں اٹھائے ایک شخص نے خود کو آگ لگا لی جسے بچانے کیلئے سکیورٹی گارڈ بھی آیا لیکن وہ بھی زخمی ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,447

پولیس کے مطابق متاثرہ شخص کی شناخت نہیں ہوئی اور اس کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ اس واقعے میں اسرائیلی قونصلیٹ کی بلڈنگ محفوظ ہے جب کہ قونصلیٹ کے حوالے سے کوئی دھمکی بھی موصول نہیں ہوئی ہے۔

ایف بی آئی کے اٹلانٹا دفتر کے مطابق وہ مقامی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

واضح رہے اسرائیل اور حماس کے درمیان 7 روزہ عارضی جنگ بندی کے بعد ایک بار پھر بدترین اسرائیلی حملوں میں اب تک 200 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.