بی این پی کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں، سردار اختر مینگل کو آن بورڈ لیے بغیر بلوچستان کے مسائل حل نہیں ہوسکتے، نواز شریف

0

کوئٹہ  بی این پی کے مرکزی قائم مقام صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل ملک نصیر شاہوانی پر مشتمل وفد کی صوبائی صدر مسلم لیگ (ن) شیخ جعفر مندوخیل کی دعوت پر ان کے دفتر آمد۔ شیخ جعفر مندوخیل ، جمال شاہ ، شیخ محمود الحسن مندوخیل ، راحیلہ درانی اور مسلم لیگ (ن) کے دیگر رہنما سے کوئٹہ میں ملاقات کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,447

صوبائی صدر مسلم لیگ (ن) شیخ جعفر مندوخیل نے پارٹی قائد سردار اختر جان کے لئے میاں نواز شریف کا پیغام بی این پی کے وفد کو دیا ۔میاں نواز شریف نے خواہش ظاہر کی کہ سردار اختر جان کو آن بورڈ لیے بغیر بلوچستان کے مسائل حل نہیں ہوسکتے اور اس سلسلے میں وہ مستقبل میں بھی بی این پی کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔ دیگر اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.