افغانستان تخریب کاروں کی حوالگی پر پاکستان کیساتھ ڈبل گیم کر رہا ہے، جان اچکزئی

کوئٹہ  نگراں وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی اب بس ہوگئی، کوئی بھی افغانستان سے بذریعہ چمن بغیر پاسپورٹ کے ملک میں داخل نہیں ہوسکتا۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جان اچکزئی نے کہا کہ پاکستان افغانستان سے تخریب کاروں کی حوالگی کا مطالبہ کر رہا ہے مگر افغانستان پاکستان کے ساتھ ڈبل گیم کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تخریب کاروں کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا، اب بس ہوگئی، کوئی بھی افغانستان سے بذریعہ چمن بغیر پاسپورٹ کے ملک میں داخل نہیں ہوسکتا، ریاست پاکستان اپنے مفادات کے لیے ہر حد تک جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,886

نگراں صوبائی کا کہنا تھا کہ بنوں میں تخریب کاری افغانستان کے شہری نے کی، افغان تذکرہ رکھنے والے سکیورٹی رسک بن چکے ہیں، لہٰذا پاسپورٹ کے بغیرکسی کو پاکستان میں داخلے کی اجازت نہیں۔ جان اچکزئی نے کہا کہ پی ٹی ایم نے چمن دھرنا یرغمال بنالیا ہے، تخریب کروں اور ان کے سہولت کاروں کو نہیں چھوڑا جائے گا کیونکہ کوئی بھی ریاست تخریب کاری کی اجازت نہیں دے سکتی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ غریب مزدورں کے قتل کی کسی نے مذمت نہیں کی، البتہ بلوچستان کو غیر قانونی تارکین وطن سے پاک کیا جائے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.