بلوچستان میں سردی کی شدت بڑھ گئی، کوئٹہ کا درجہ 1، قلات کا منفی 2 ریکارڈ

0

کوئٹہ  بلوچستان میں سرد موسم کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں سردی کی شدت اچانک بڑھ گئی ہے

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,447

اور صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جب کہ شمالی اضلاع میں سرد رہے گا۔

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 1ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ قلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔علاوہ ازیں سبی میں کم از کم درجہ حرارت ، نوکنڈی میں 12 ، تربت میں 16 جب کہ بلوچستان کے ساحلی علاقوں جیوانی میں 17اور گوادر میں 16ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.