ویب رپورٹر
سول ہسپتال کوئٹہ کو سیکورٹی کے حوالے سے انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے کیونکہ ماضی میں کئی بار یہ ہسپتال دہشت گردوں کے نشانے پر رہا ہے۔
انتظامیہ کا دعویٰ رہا ہے کہ سول ہسپتال لو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جارہی ہے مگر ذرائع نے بتایا ہے کہ ہسپتال کے جناح روڈ انٹری پر نصب واک تھرو گیٹ گزشتہ 10 مہینوں نےخراب ہے جس کی وجہ سے کسی قسم کا ناخوشگوار واقعہ ہوسکتا ہے۔
پولیس اہلکار گیٹ سے خواتین کو بغیر چیکنگ کے چھوڑ رہے ہیں اور لیڈزپولیس اہلکار بھی موجود نہیں ہیں
عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے