9 جنوری کو بڑا فیصلہ ہوگا

0

وزیر اعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد: 9 جنوری  کو اسمبلی کا اجلاس طلب

 خیال رہے بلوچستان اسمبلی کے 14 اراکین کی جانب سے وزیراعلیٰ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع کرائی گئی۔

تحریک عدم اعتماد رکن اسمبلی عبدالقدوس بزنجو اور سید آغارضا کی جانب سے جمع کرائی گئی جس پر 14 اراکین اسمبلی کےدستخط ہیں۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,717

عدم اعتماد کی تحریک پر رکن اسمبلی میر قدوس بزنجو، میر کریم نوشیروانی، آغا رضا، میر خالد لانگو، نوابزادہ طارق مگسی، ڈاکٹر رقیہ سعید ہاشمی، محمد اختر مگسی، زمرد خان اچکزئی، حسین بانو، شاہدہ رؤف، خلیل الرحمان، عبدالمالک کاکٹر اور امان اللہ نوتیزئی شامل ہیں۔

بلوچستان اسمبلی نے تحریک عدم اعتماد کی ارکان کی درخواست پر 9 تاریخ کو اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کے لئے وزیراعلی بلوچستان کو اجلاس کا پرپوزل ارسال کردیا ہے

ڈپٹی سکریڑی قانون سازی داد محمد آغا کے دستخطوں سے تمام ارکان کو نوٹسز کے ساتھ عدم اعتماد کی کاپیاں بھجوا دی گئ ہیں ۔

اسمبلی ذرائع کے مطابق قانون کے مطابق کم سے کم 3 دن جبکہ زیادہ سے زیادہ 7 دن کے اندر اجلاس طلب کرنے کی پابندی ہے

 

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.